کولکتا( نیوز ڈیسک )بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20میں پاک بھارت میچ سے قبل سپر اسٹارز دونوں ملکوں کو قومی ترانہ پڑھیں گے۔پاک بھارت میچ سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ شفقت امانت علی پڑھیں گے۔ بھارت کی جانب سے قومی ترانہ بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن پڑھیں گے۔ ورلڈ ٹی 20کا سب سے سنسنی خیز میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 مارچ کا کالکتا میں کھیلا جائے گا۔