ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سگریٹ کی ستائی عوام یہ خبر ضرور پڑھ لیں

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سگریٹ نوشی ترک کرنا ایک مشکل بلکہ بعض لوگوں کے لیے ناممکن کام ہے اسی لیے اکثر لوگ سگریٹ چھوڑ کر اسے دوبارہ پینا شروع کردیتے ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے جو لوگ یکدم سگریٹ کی عادت ترک کردیتے ہیں وہ ان لوگوں کے مقابلے میں اس سے فوری نجات پا سکتے ہیں جو رفتہ رفتہ سگریٹ نوشی ترک کرتے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فوری فیصلہ کرکے سگریٹ نوشی کو چھوڑ دینے والے اس سے چھٹکارا پانے میں زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ تحقیق کے بانی کا کہنا ہے کہ عام طورپرجو لوگ رفتہ رفتہ سگریٹ چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اکثر وہ ایسا کر نہیں پاتے لیکن اس کے مقابلے میں اگر لوگ فوری سگریٹ پینا بند کردیں تو اس کے نتائج بہتر ہوتے ہیں اور اس کے ثبوت ان کی کی جانے والی تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔
تحقیق کے دوران 700 ایسے افراد کا مطالعہ کیا گیا جن میں فوری سگریٹ نوشی ترک کرنے یا پھر رفتہ رفتہ سگریٹ چھوڑے والے افراد کو ایک ساتھ شامل کیا گیا۔ تحقیق میں شامل ہر شخص کو 2 ہفتے کا وقت دیا گیا جن کا ہفتے میں ایک بار معائنہ کیا گیا، ان میں سے نصف افراد نے رفتہ رفتہ سگریٹ چھوڑنے اور ایک تہائی نے فوری سگریٹ چھوڑنے کے طریقہ کو ترجیح دی، اس دوران پہلے گروپ کے افراد کے سگریٹ چھوڑنے کی عادت کا جائزہ لیا گیا جب کہ انہیں ان کی ضرورت کے مطابق وقفوں میں نیکوٹین اور شارٹ ایکٹنگ نیکوٹین گم، نیسل اسپرے، سب لنگوئل ٹیبلٹ اور ماو¿تھ اسپرے دیا گیا۔ دوسرے گروپ کو اسی دورن اسی طرح 24 گھنٹے میں ایک بار نیکوٹین ٹیبلٹ دی گئیں اور کہا گیا وہ اپنی عادت کے مطابق سگریٹ پیئیں۔
4 ہفتوں کے بعد نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ رفتہ رفتہ سگریٹ نوشی چھوڑ رہے تھے ان میں سے 40 فیصد نے کامیابی حاصل کی جب کہ جنہوں نے فوری سگریٹ نوشی ترک کی ان میں سے 49 فیصد نے کامیابی حاصل کی۔ 6 ماہ کے بعد پہلے گروپ میں سے 15 فیصد اب بھی سگریٹ چھوڑنے پر قائم رہے جب کہ دوسرے گروپ میں سے 22 فیصد لوگ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی عادت پر قائم رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…