کراچی (نیوز ڈیوسک )پاکستانی فنکار عدنان صدیقی اور سجل علی بالی وڈ میں انٹری دینے جارہے ہیں جہاں وہ سری دیوی کی فلم میں کام کریں گے۔سجل علی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں جو کئی ڈراموں میں اداکاری دکھا چکی ہیں۔ عدنان صدیقی بھی ہر ہدایتکار کے لیے ہاٹ کیک سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں اداکاروں کے بارے میں خبر ملی ہے کہ وہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔فلم میں سجل علی سری دیوی کی بیٹی کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔