ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ سیف بہترین اداکار ہیں جب کہ کرینہ کپور خان کی پر سکون زندگی کے پیچھے بھی ان ہی کا ہاتھ ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کوئی عام فنکار نہیں بلکہ وہ ایک شاندار اور انتہائی باہمت اداکار ہیں، وہ اپنی نئی فلم ’’رنگون ‘‘ میں سیف علی خان کے مد مقابل کام کررہی ہے اور ان کے ساتھ کام کرکے وہ بہت لطف اندوز ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف علی خان ہی ہیں جس کی وجہ سے کرینہ کپور کے چہرے میں ہر وقت اطمینان نظر آتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم’’ رنگون ‘‘میں اداکار سیف علی خان کے ساتھ اداکار شاہد کپور بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔