نئی دلی(نیوز ڈیوسک ) بھارت کی مشہور جیولری برانڈ نے ماڈلنگ کے لیے سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کی جگہ سونم کپور کو منتخب کرلیا۔سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن گزشتہ 3 سالوں سے ایک مشہور جیولری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کررہی تھیں تاہم اب جیولری برانڈ نے ان کی جگہ پر مشہور اداکارہ سونم کپور کو ماڈلنگ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ جیولری برانڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایشوریا رائے پچھلے 3 سالوں سے ان کی پروڈکٹ کی مشہوری کے لیے کام کررہی ہیں جس کے لیے وہ ان کے بے حد مشکور ہیں لیکن اب سونم کپور کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ وہ ایک اسٹائل آئیکون ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اداکارہ مستقبل میں جیولری کی مشہوری میں اہم کردار اداکریں گی۔