ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کو اپنی زندگی پرفیکٹ بنانے کے لیے وراناسی کا ایک گھر درکار ہے،عامر خان کا کہنا ہے کہ وراناسی میںواقع ان کے آبائی گھر خواجہ منزل کو خرید کر والدہ کو دینا چاہتے ہیں۔زندگی میں بہت سی کامیابیاں دیکھنے والے عامر خان اس مکان کے حصول کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہیں، خواجہ منزل ان دنوں شدید بوسیدگی کا شکار ہے اور کئی جگہوں سے ملبے کا ڈھیر بھی بن چکا ہے جبکہ اس کے ارد گرد جواری بھی اپنی کھیل میں مصروف نظر آتے ہیں۔عامر خان نے کہا کہ اس گھر میں میری والدہ کا بچپن گذرا ہے اورمیں گھر خرید کر اپنی والدہ کے چہرے پر وہی بچپن والی مسکراہٹ دیکھنا چاہتے ہیں، اس گھر کا حصول ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی ۔