ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ نے زندگی کی 23بہاریں دیکھ لیں۔بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ نے فنی کیرئیر کا آغاز فلم سنگھرش میں چائلڈ سٹار سے کیا۔ فلمساز مہیش بھٹ کی اداکار بیٹی نے تھوڑے ہی عرصے میں بالی وڈ میں اپنی جگہ بنا لی۔ ہائی وے، ٹو اسٹیٹس، ہمپٹی شرما کی دلہنیا، شاندار، عالیہ بھٹ کی مشہور فلمیں ہیں۔ اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھانے والی عالیہ کئی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔ کپور اینڈ سنز اور اڑتا پنجاب عالیہ بھٹ کی آنے والی فلمیں ہیں۔