ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ پر اپنی لازوال اداکاری کے ذریعے راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کے بل بوتے پر ہی اس مقام پر براجمان ہیں مگر وہ کہتے ہیں کہ وہ آج بھی بیوقوف ہیں۔اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب بالی وڈ میں قدم رکھا تھا تو میں بھرپور جوان تھا اور ساتھ ہی احمق بھی تھا انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اب جوان تو نہیں رہا لیکن احمق اب بھی ہوں۔ شاہ رخ خان نے اپنے اعترافی بیان میں وجہ نہیں بتائی کہ وہ خود کو کیوں بیوقوف سمجھتے ہیں۔