ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور ٹائیگر شروف باغی گروپ میں شامل ہو گئے۔ سنسنی خیز فلم ’’باغی ‘‘کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم ’’باغی ‘‘میں شردھا کپور بھرپور ایکشن کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکار ٹائیگر شروف بھی الگ انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے باغی نوجوان کی ہے جو اپنے پیار کو بچانے کے لیے خطرناک لوگوں سے ٹکراتا ہے۔ فلم 29 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔