پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں جو عزت ملتی ہے زندگی بھر نہیں بھول سکتا‘ رضا مراد

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی اور بھارتی عوام کی طرح دونوں ممالک کے وزیر اعظم بھی تمام تر اختلافات کو بھلا کر دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی کی اچانک پاکستان آمد اور وزیر اعظم پاکستان سے خیر سگالی جزبہ کا شاندار مظاہرے نے تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں۔ نفرتیں ختم کرنا چاہتے ہیں ،یہ بات بھارتی اداکار رضا مراد نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی آمد کے بعد پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر جو عزت و احترام ملتا ہے وہ میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا، تقریب سے خطاب کرنے والوں میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ، حسن سومرو اور دیگر شامل تھے۔رضا مراد نے مزید کہا کہ اس بار میری بیٹی عائشہ نے پاکستان جانے کی ضد کی تھی، عائشہ مراد نے کہا کہ وہاں پاکستان کا امیج غلط رنگ میں دیا جاتا ہے جو کچھ بتایا جاتا ہے ایسا کچھ نہیں ہے اور میں نے دیکھا کہ یہاں خلوص ہی خلوص ہے۔ بعد ازاں رضا مراد اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی چلے جائیں گے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…