چنائی(نیوز ڈیسک) بھارتی تامل اداکار سائی پرشانت نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نے بتایا کہ سائی پرشانت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ۔ پولیس کے مطابق سائی پرشانت نے ممکنہ طور پر کسی مشروب میں زہر ملا کر پیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سائی پرشانت نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد 3ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے ان کی موت کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔