اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے دو معروف اداکار پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعداب بالی وڈ کی فلم میں پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔پاکستان کے یہ دو نمایاں اور خوبصورت چہرے سجل علی اور عدنان صدیقی ہیں جوپہلی بار بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں اور اپنی بالی وڈ فلم ’مام‘ میں بھارت کی سپر اسٹار سری دیوی کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔سجل علی کا اس فلم میں مرکزی کردار ہوگا اور وہ سری دیوی کی اٹھارہ سالہ بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گی۔سری دیوی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری میں صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ سجل علی اس وقت فیروز خان کے ساتھ پاکستانی فلم’زندگی کتنی حسین ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔فلم’مام‘ کے حوالے سے کسی خاص تاریخ یا تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔