ممبئی (نیوز ڈیسک)رنبیر کپور سے مبینہ علیحدگی کے بعد کترینہ کیف پر میڈیا کی نظریں مرکوز ہیں-کبھی کبھی لگتا ہے کہ ایک فلسٹار کی زندگی بھی کسی عذاب سے کم نہیں! فلم کے پردے سے باہر بھی لوگوں کی دلچسپی ان کی ذاتی زندگی میں رہتی ہے وہ کس سے ملتے ہیں، کس سے جھگڑتے ہیں کیا کھاتے ہیں، کیا کرتے ہیں ہر چیز ایک خبر بن جاتی ہے۔اب کترینہ کیف کو ہی لے لیجیئے، رنبیر کپور کے ساتھ ان کے مبینہ بریک اپ کے بعد قطرینہ کس سے ملتی ہیں، کہاں جاتی ہیں، کس کے ساتھ جاتی ہیں سب میڈیا کے کیمرے میں قید ہو جاتا ہے۔حال ہی میں کترینہ کیف سلمان خان کی اسسٹنٹ کے ساتھ نظر آئیں تو یہ خبریں اڑنے لگیں کہ سلمان کی اسسٹنٹ انھیں گھر دلوانے میں ان کی مدد کر رہی ہیں اور سلمان کے ساتھ ان کی ملاقات کو رومانوی روپ دے دیا گیا۔مطلب یہ کہ چاہے وہ ’ریل لائف ہو یا ریئل لائف‘ بالی ووڈ سٹارز پر کیمرے ہمیشہ ہی آن رہتے ہیں۔ بحر حال تازہ خبر یہ ہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف اپنی فلم ’جگا جاسوس‘ کی شوٹ پر واپس پہنچ گئے ہیں جو کافی دنوں سے رکی ہوئی تھی۔