ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی دوستیاں ہوں یا عشق و محبت کی خبریں، کیا حقیقت ہے اور کیا فسانہ یہ طے کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ شوبز میں اکثر اس طرح کی خبریں اور افواہیں فلم کی پبلیسٹی سے جڑی ہوتی ہیں۔اب چاہے وہ فلمساز ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان علیحدگی کی خبریں ہوں یا فرحان اختر اور ادیتی اروڑہ کے درمیان مبینہ عشق کی افواہیں-بحر حال انڈسٹری کے دو بڑے خانوں کے درمیان جہاں دشمنی کا بگل بجتا رہتا تھا اب دوستی کے ڈھول بجنے لگے اور یہ دوستی اب اتنی گہری ہوگئی کہ دونوں ہی اپنی بڑی فلمیں سلمان خان کی ’سلطان‘ اور شاہ رخ خان کی ’رئیس‘ عید کے موقع پر ایک ساتھ رلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔دونو ں ایک دوسرے کی فلم کو پروموٹ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ اب اسی ہفتے شاہ رخ خان اچانک سلمان خان کی فلم’ ’سلطان‘ ‘کے سیٹ پر پہنچ گئے۔ دونوں بغل گیر ہوئے اور میڈیا میں دونوں کی تصویر نے دھوم مچا دی۔اب معلوم نہیں کہ انڈسٹری کے یہ ’کرن ارجن‘ واقعی اچھے بچوں کی طرح گہرے دوست بن گئے ہیں یا پھر یہ بھی ان کی فلمی پروموشن کا ایک نیا طریقہ ہے۔