اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بد قسمتی سے میںفلم ’’پی کے‘‘کا حصہ بننے کیلئے معاہدہ نہیں کرسکا‘فواد خان

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی وجہ سے بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم’’پی کے‘‘ کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی سے معذرت کرنا پڑی تھی۔فواد نے آنے والی فلم’’کپور اینڈ سنز‘‘ کے حوالے سے دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ جب مجھ سے (پی کے کے) فلم ساز نے رابطہ کیا تو میں اس شاندار موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بے قابو ہورہا تھا، لیکن بد قسمتی سے میں اس کا حصہ بننے کیلئے معاہدہ نہیں کرسکا کیونکہ میں’’کپور اینڈ سنز‘‘ کیلئے پہلے ہی معاہدہ کرچکا تھا۔میں صرف اسی صورت میں کوئی اچھی پیشکش قبول کرتا ہوں جب مجھے اس کے تمام پہلوؤں کے حوالے سے آگاہی ہو، لیکن مجھے افسوس رہے گا کہ میں نے ایک معاہدے کے باعث اس قدر اچھا موقع گنوا دیا۔واضح رہے کہ اداکار کو مذکورہ فلم میں ایک پاکستانی کا کردار ادا کرنا تھا جو فلم میں انوشکا شرما کے کردار کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ تاہم بعد ازاں اس کردار کیلئے سوشانت سنگھ کو منتخب کیا گیا۔یاد رہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ نے ہندی سینما میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور باکس آفس پر مجموعی طور پر 300 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔خیال رہے کہ فواد کی فلم’’خوبصورت‘‘ عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ سے 3 ماہ قبل ریلیز ہوئی تھی اور اگر وہ’’پی کے‘‘ میں بھی مطلوبہ کردار ادا کرتے تو 2014 میں ان کی دو فلمیں ریلیز ہوتیں۔یاد رہے کہ فواد کی ایک بھی فلم سال 2015 میں ریلیز نہیں ہوئی اور اس طرح ’’خوبصورت‘‘ اور’’کپور اینڈ سنز‘‘ کے درمیان بہت زیادہ خلاء آگیا۔شاکون بترا کی فلم کپور اینڈ سنز میں فواد کے علاوہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا شامل ہیں اور یہ فلم 18 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…