لاہور(نیوز ڈیسک) فلم کے ذریعے ہم اپنے کلچر اور سوفٹ امیج کو اجاگر کرسکتے ہیں، کافی سوچ بچار کے بعد فلم کر رہی ہوں۔ جس کی شوٹنگ اپریل میں شروع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری والوں کو دوبارہ موقع ملا ہے جس میں وہ ماضی میں ہونے والی کوتاہیوں اور خامیوں کا ازالہ کرتے ہوئے بہترین فلمیں بنائیں جنھیں فخر کے ساتھ پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کیا جاسکے۔اب ہمیں اچھی فلم بنانے کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی بھی حاصل کرنا ہوگی، کیونکہ اس طرح فلم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔صوفیہ مرزا نے کہا کہ فلم کے کبھی خلاف نہیں رہی مگر اس وقت جس طرح کی ہمارے ہاں فلمیں بن رہی تھیں انھیں فلم بین مسترد کرچکے تھے۔ایسا نہیں کہ فلم میکنگ کے حوالے سے ہمارے پاس باصلاحیت لوگ نہیں، بدقسمتی سے وسائل اور پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہوئی۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے کروڑوں کمانے والوں نے برے وقت میں اس سے نظریں پھیر لیں،حالانکہ وہ کوشش کرتے تو شاید کئی سال پہلے ہی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجاتی۔صوفیہ مرزا نے کہا کہ اب اچھی فلمیں بن رہی ہیں ،اسی لیے میں نے بھی فلم سائن کرلی جس کی پاکستان اور یوکے سمیت دیگر ممالک میں شوٹنگ ہوگی۔ اس میں سنیئر اداکارہ بشری انصاری اور جاوید شیخ بھی ہیں۔ اس کی شوٹنگ ماہ رواں شروع ہونا تھی مگر اب اس کا شیڈول تبدیل ہوکر اپریل میں چلا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان دنوں ایک سیریل میں ایم این اے کا کردار نبھا رہی ہوں، جس کو پسند کیا جارہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں مگر ایک رکن قومی اسمبلی کا کردار کرتے ہوئے لطف اندوز ہورہی ہوں۔
کافی سوچ بچار کے بعد فلم کر رہی ہوں‘اداکارہ صوفیہ مرزا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
وراثت
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































