ممئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی فنکار فواد خان کا بالی ووڈ میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم “کپور اینڈ سنز” کی وجہ “پی کے” میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارفواد خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب انہیں فلم “پی کے” کے ہدایتکارراج کمار ہیرانی کی جانب سے کام کی پیشکش کی گئی تھی تو وہ بہت پریشان ہوگئے تھے کیونکہ وہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے تھے لیکن بد قسمتی سے فلم “کپوراینڈ سنز” سے منسلک ہونے کے باعث انہیں “پی کے” میں کام کی پیش کش کو ٹھکرانا پڑا جس کا بہت افسوس بھی تھا۔ فواد خان کو فلم “پی کے” میں پاکستانی لڑکے کے کردارکی پیشکش کی گئی تھی جو انوشکا شرما کی محبت میں گرفتارہوجاتا ہے تاہم ان کے منع کرنے کے بعد وہ کرداربھارتی اداکارششانتھ سنگھ کو دیا گیا۔ واضح رہے کہ اداکارکی نئی آنے والی فلم “کپوراینڈ سنز” رواں ماہ 18 مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔