جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

بال گرنے کی ان وجوہات پر آپ نے کبھی غور کیا

datetime 11  مارچ‬‮  2016 |

جب آپکے بال گرنا شروع ہو جائیں توایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ٹینشن لینے سے تو بس بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔درحقیقت متعدد وجوہات ایسی ہوتی ہیں جن کے نتیجے میں مرد اپنے بالوں سے محروم ہوتے ہیں اور ان میں سے بیشتر کی روک تھام ممکن ہے۔پہلی دو وجوہات تو ختم نہیں کی جاسکتیں البتہ دوسری وجوہات دور کرنا انسان کے اپنے بس میں ہے ۔
۱۔موروثی اثرات :
مردوں میں سر کے درمیان ایک گول دائرے کی شکل میں بالوں کے غائب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ درحقیقت یہ یو ٹائپ گنج پن متعدد مردوں کے جینز کا حصہ ہوتا ہے۔ یہ تناؤکے باعث نہیں بلکہ مکمل طور پر جینیاتی وجہ کے باعث ہوتا ہے اور خاندان کے لوگوں میں منتقل ہوتا رہتا ہے۔ اس طرح کے جنیاتی گنج پن کا سب سے موثر علاج کچھ ادویات ہوتی ہیں جو کسی ڈاکٹر کے مشورے سے لی جاسکتی ہیں اور 90 فیصد مردوں میں بالوں کا گرنا رک جاتا ہے۔
۲۔عمر کاتقاضا:
مردوں اور خواتین دونوں کو عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کے ہلکے پن کا سامنا ہوتا ہے اور 30 سال سے زائد عمر کے بعد بالوں کی نشوونما سست اور موٹائی گھٹنے لگتی ہے۔ آج کل اس سے بچاؤکے لیے بھی ادویات دستیاب، لوشن اور ہیئر ٹرانسپلانٹ کے آپشنز دستیاب ہیں جس میں سے کسی کو اختیار کرنے کے حوالے سے معالج آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
۳۔بہت زیادہ ذہنی تناؤ:
بہت زیادہ تناؤ سے بالوں کا گرنا بہت کم ہوتا ہے بلکہ ایک طرح کے بال اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم تناؤسے بالوں پر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں وہ اچانک بہت زیادہ پتلے ہوجاتے ہیں۔ اس کا حل تناؤکا باعث بننے والی وجوہات کو زندگی سے نکالنا ہے تاہم ایسا ممکن نہ ہو تو دماغی صلاحیت تیز کرنے والی مشقیں اور ورزش کو معمول بنالینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
۴۔نامناسب غذاؤں کا استعمال :
جسم کے ہر حصے کی طرح بالوں کو بھی بڑھنے اور صحت مند رہنے کے لیے غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے، اچانک وزن میں کمی، آئرن کی سطح کم ہونا یا ناقص غذا بالوں کے گرنے کا باعث بنتے ہیں، تاہم اکثر ایسا عارضی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ اس کا حل صحت بخش اور متوازن غذا میں چھپا ہے جس میں پروٹین، آئرن، زنک وغیرہ شامل ہوں۔
۵۔بالوں کو بہت سختی سے باندھنا:
اگر تو آپ کے بال لمبے ہیں اور آپ انہیں سختی سے کسی چیز سے باندھتے ہیں تو جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کی جڑوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور گنج پن کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔ اس کا حل تو بالوں کو نقصان پہنچانے والے رجحانات سے دوری اختیار کرنا ہے اور سر کی جلد کے لیے نمی پہنچانے والے شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال کرنا ہے۔
۶۔بالوں میں خشکی اورخارش:
بالوں میں خشکی کے نتیجے میں خارش کی تکلیف لاحق ہوسکتی ہے اور اس کے نتیجے میں بالوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔ اگر تو آپ کو خارش کا خدشہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ لیں تاکہ وہ کوئی طریقہ علاج تجویز کرسکے۔
۷۔سر کی جلد میں سوزش:
یہ ایک غیر نقصان دہ جلدی مرض ہے جو کئی بار سر میں بھی ہوتا ہے جس کے نتیجے میں چھوٹے چھوٹے سرخ دھبے ابھر آتے ہیں جو خارش کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہونے پر سر میں ایک سوجن سی پیدا ہوتی ہے اور بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہے۔ اگر تو آپ کو یہ تکلیف ہو تو کھجانے سے جس حد تک ممکن ہو گریز کریں اور معالج سے مشورہ لیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…