اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے تو اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دیا تھا تو انہوں نے کہا کہ میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ حالانکہ اس بیان سے مطلب انتہا پسند ی اور دائیں بازو کی سوچ سے لڑائی تھی۔ اس کا مطلب فوج یا اسٹیبلشمنٹ نہیں تھی کیونکہ عراق، شام اور لیبیا کے حالا ت کے بعد پاکستان کسی اندرونی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔