پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

مولانا عبدالعزیز کے ساتھ نرمی برتنے کے احکامات کون جاری کرتا تھا؟ چوہدری نثار نام زبان پر لے آئے

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ سابق گورنرسلمان تاثیر کے بیٹے کو جوائنٹ آپریشن کے ذریعے بازیاب کرایاگیا،جلدازجلداپنے اہلخانہ میں موجود ہونگے،فورتھ شیڈول میں 8ہزاردوسوافراد ہیں،5ہزا ر سے زائدخیبرپختونخواسے تعلق رکھتے ہیں،پنجاب میں امن ہے ،کوئی علاقہ ایسا نہیںجہاں افراتفری ہو،14ہزار سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے،کسی افغانی کوپاکستان کاپاسپورٹ اورشناختی کارڈجاری نہیں کرونگا،جو کریگاوہ جیل میں ہوگا،وزیرداخلہ نے دس سے پندرہ افراد کے بھارتی سرحد پارکرنے کی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان اوربھارت سے انٹیلی جنس شیئرنگ کی جاتی ہے،دہشتگردتنظیمیں مشہوری کیلئے داعش کانام استعمال کرتی ہیں،داعش کوایشونہ بنایاجائے،نیشنل ایکشن پلان کے دس نکات پرعملدرآمدصوبوں کی ذمہ داری ہے،حالات پرکنٹرول ہے ،دہشتگردوں کاپیچھاکرینگے اورآخری دہشتگردکے خاتمے کے بعدفتح کااعلان کرینگے، پیپلز پارٹی کے دور میں ایوان صدر سے مولانا عبدالعزیز کے ساتھ نرمی برتنے کے احکامات جاری کئے جاتے تھے، اسلام آباد کے سیکٹرایچ الیون میں مولانا عبدالعزیز کو 20 کنال زمین الاٹ کی گئی ، لشکر طیبہ سمیت 61کالعدم تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ۔منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ارکین سینٹ کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پورے پاکستان میں بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں وفاق نے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری جانب سے دہشت گرد حملوں کی بروقت اطلاعات کے باوجود حملے ہونے کے بعد صوبائی حکومتوں کو مورود الزام نہیں ٹہرایا ہے کیونکہ الزام تراشی سے ملک کمزور جبکہ دہشت گرد طاقتور ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے 10 نکات کا تعلق صوبوں سے ہے جبکہ وفاقی حکومت کے ذمے 15نکات پر بہتر عمل درآمد ہورہاہے تاہم 5 نکات پر پیش رفت کم ہے ان پر پیش رفت کو تیز کر دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ مدراس ریفارم پر بھی بہتر انداز میںعمل ہورہا ہے اور صرف دو ہفتوںمیں مدارس کے سلسلے میں اتفاق رائے کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ نیکٹا کےلئے 1ارب30کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تاہم نیکٹا کی خالی اسامیوں کو پر کرنے میں وقت لگے گاانہوں نے کہاکہ فاٹا میں افغانستان سے پیغام رسانی کو روکنے کےلئے افغان حکومت کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں اور اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ فاٹا ریفارم کے حوالے سے عسکری اور سیاسی سطح پر کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں ان کمیٹیوں میں اس وقت پارلیمینٹریں کا کوئی کردار نہیں ہے تاہم جب ان اصلاحات کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا جائے تو اس کو ایوان کے سامنے رکھیں گے انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق نیکٹا ایک خودمختار ادارہ ہے اور تمام معاملات کی نگرانی وزیر اعظم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ نیکٹا کا بجٹ اور دیگر امور میں نیکٹا مکمل طور پر خودمختار ہے مگر بدقسمتی سے سابقہ ادوار میں نیکٹا کو کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کے آنے کے بعد نیکٹا کے چیف سمیت افسران کا تقرر کیا گیاہے اور اس میں وزارت داخلہ نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے انہوںنے گذشتہ دیڈھ سالوں میں نیکٹا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںنہایت اہم کردار ادا کیا ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد رہنا ہوگااور اخری دہشت گرد کے خاتمے کے بعد ہی ہماری کامیابی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم نے61کالعدم تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا ہے اس وقت پورے ملک سے 8200افراد کو شیڈول فور میں ڈال کران پر بیرون ممالک جانے میںپابندی لگائی اور ان کا ڈیٹا بنکوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں تاکہ ان کے اکاﺅنٹس بند کریں گے ا ن کے اسلحہ لائسنس،ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر مصروفیات کا پتہ چلائیں گے انہوںنے کہاکہ لشکر طیبہ بلیک لسٹ پر ہے اور جس وقت یہ کالعدم تنظیم کے طورپر سامنے آئے گی تو اس کو شیڈول فور میں بھی ڈالا جائے گا انہوں نے کہاکہ کراچی میں پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے ہزاروں ملزم رہا ہوجاتے ہیں اس کی ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ مولانا عبدلعزیز کے خلاف2013 سے قبل 33مقدمات درج کئے گئے جس میں کچھ بہت زیادہ سنگین تھے اور اس کی تفتیش گذشتہ دور حکومت میں ہوئی انہوں نے کہاکہ لال مسجد اپریشن کے دوران سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور اس کے بعد مولانا عبدالعزیز کو ڈیر ہ غازی خان لے جایا گیا مگر وہاں سے لاکر اس کو ایک ولا میںرکھا گیا اور اس کے بھتیجے کو لال مسجد کا خطیب بنایا گیا اور اس وقت کی حکومت نے مولانا عبدالعزیز کو 20 کنال زمین ایچ11میں دی گئی اس کے بعد مولانا عبدالعزیز کو اسلام آباد واپس لایا گیا اور یہ تمام اقدامات سابقہ ادوار میں ہوئے ہیں انہوںنے انکشاف کیا کہ سابقہ دور میں مولانا عبدالعزیز کے ساتھ تمام تر نرمی کےلئے ایوان صدر سے احکامات جاری کئے جاتے تھے انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز 28مقدمات میں بری جبکہ تین مقدمات میں 45 روپے جرمانہ ہوا انہوں نے کہاکہ بہت سارے مقدمات میں پولیس کی ناقص تفتیش کا زکر کیا گیا اور اس کے خلاف سابقہ دور میں کوئی اپیل نہیں کی گئی تھی انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز کو سابقہ ادوار میں پولیس گارڈ ز دئیے گئے تھے موجودہ حکومت نے اس کا خطبہ بند کرایا اور اس سے پولیس گارڈز واپس لئے انہوںنے کہاکہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کسی نے بھی شکایات درج نہیں کرائی ہیں انہوںنے کہاکہ ہمیں جامعہ حفصہ کے سلسلے میں مسائل کا سامنا تھااور مولانا عبدالعزیز کو سیکورٹی عدالت کے حکم پر دی گئی ہے انہوںنے کہاکہ کراچی سے چند افراد اکر سول سوسایٹی کے نام پر لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے سامنے کھڑے ہوکر ان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں اور پھر تھانے میںجاکر ایف آئی آر درج کراتے ہیں کہ مجھے مولانا عبدالعزیز نے دھمکیاں دی ہیں انہوںنے کہاکہ مولانا عبدالعزیز سمیت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوںنے کہاکہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو بازیاب کرانا ایک خوش آئندہ عمل ہے اور یہ آج کے دن کی سب سے بڑی خوشخبری ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی جی بلوچستان سے بات ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ کچلاک کے علاقے سے جوائنٹ آپریشن کے ذریعے سلمان تاثیرکے بیٹے کو بازیاب کرایا ہے مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے وہ جلدازجلدخاندان کے ساتھ موجود ہونگے انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پرتیزی سے عمل ہورہا ہے اور کچھ میں پیشرفت کی رفتارکم ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ 15سالوں سے مسلط ہے امریکہ میں جو ہوا اس کاپاکستان سے دورتک کوئی تعلق نہیں لیکن فوجی آمر کے غلط فیصلے کی وجہ سے جنگ ہم پرمسلط ہوگئی نائن الیون کاسارا بوجھ سب سے پہلے فاٹا اورپھرپورے پاکستان پرپڑا اورغلط پالیسی کی وجہ سے یہ تباہی پھیلتی گئی گزشتہ ادوار میں کوئی نیشنل ایکشن پلان نہیں بنایاگیا ایوان میں کہاگیا کہ میں نے مولاناعبدالعزیز کے بارے میں غلط بیانی کی جس پرمجھے بہت دکھ ہوا میں نے کوئی غلط بیانی نہیں کی چودھری نثارنے کہاکہ بلوچستان کے اراکین سینیٹ حکومت میں بھی رہتے ہیں اوراپوزیشن میں بھی رہتے ہیں بلوچستان میں ان کی حکومت ہے وہاں پر کوئی پنجاب کاگورنرنہیں ہے سینیٹرسرداراعظم خان موسی خیل کی جماعت حکومت کاحصہ ہے ان کے پاس وزارتیں ہیں کمی بیشی ہوسکتی ہے یہ صوبے میں جاکربات کریں انہوں نے کہاکہ کسی غیرپاکستانی کوپاکستان کاشناختی کارڈ جاری نہیں کرونگا جو کریگا اس کو جیل میں ڈالونگا افغانیوں کو پاسپورٹ اورشناختی کارڈنہیں لینے دونگا انہوں نے کہاکہ ایک سوسے زائد این جی اوز ملک میں کام کررہی تھیں آج تک ان کی رجسٹریشن نہیں ہوئی اس حکومت نے کارروائی کی رجسٹریشن کررہے ہیں19 کی رجسٹریشن ہورہی ہے اورایک سو بیس این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواست دی ہے ان این جی اوز کو کھلی چھٹی تھی اس وقت کی حکومت خواب خرگوش میں رہتی تھی انہوں نے بتایاکہ فورتھ شیڈول لسٹ میں 8ہزار دو سو افراد ہیں جن میں سے 5ہزار سے زائد کاتعلق کے پی کے سے ہے انہوں نے تصدیق کی کہ دس سے پندرہ افرادبھارت کی سرحد پار کرکے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ افغانستان اوربھارت سے انٹیلی جنس شیئرنگ ہوتی ہے یہ لوگ کارروائیاں کرتے ہیں اورپھر پاکستان کے گلے پڑجاتے ہیں پاکستان کی سرزمین کسی دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے پنجاب میں امن ہے کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں افراتفری ہو کراچی میں آپریشن کامطالبہ ایم کیو ایم نے کیاتھا باہمی مشاورت سے کراچی میں آپریشن کافیصلہ کیاگیا پنجاب کے اندر14ہزارانٹیلی جنس آپریشن کئے گئے جو جاری ہیں انہوں نے کہاکہ نیٹو، ایس ایف اوریو ایس فورسز افغانستان میں اپنے دفاع میں ہیں یہ توقع کرنا کہ وہ ہماری مدد کرینگے درست نہیں ہے بلوچستان کے جولوگ باہربیٹھے ہوئے ہیں ان سے بات چیت کاعمل جاری رہے گاانٹرپول کے ذریعے کوئی وارنٹ جاری نہیں کئے گئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ آسان نہیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے داعش کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ کی تنظیم ہے دہشتگردی کی چالیس تنظیمیں پاکستان میں موجود ہیں اوریہ کمپنی کی مشہوری کیلئے داعش کانام استعمال کرتے ہیں لوکل گروپس ہیں چندگروپوں کے نیٹ ورک کوتباہ کردیا ہے ہماری ان پر نظر ہے انہوں نے کہاکہ ہم بار بار کیوں داعش کو دعوت دیتے ہیں انکی اس طرف توجہ نہیں کیوں توجہ دلواناچاہتے ہیںاس کوایشو نہ بنایاجائے یہ کوئی ایشونہیں۔
شہباز تاثیر اب ہی کیوں ملے؟



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…