منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی اور اے این پی کی اہم شخصیات کی عمران خان سے ملاقات ،تحریک میں شمولیت کااعلان کردیا

datetime 8  مارچ‬‮  2016 |

پشاور(نیوز ڈیسک) یپلز پارٹی اور اے این پی کی اہم شخصیات نے ایم پی اے شوکت یوسفزئی کی زیر قیادت وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں عمران خان سے ملاقات کی جہاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابقہ ناظم حاجی سعید اللہ خلیل، خورشید خان سابق اٹارنی جنرل، سابق ناظم پیر فدا ایڈوکیٹ، سابق ناظم حیات ولی آفریدی، حاجی اقرار احمد آفریدی ، حاجی محب اللہ خان خلیل، ملک مسرت حسین اور حبیب خان شامل ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر مشتاق غنی، اشتیاق ارمڑ، مظہر وکیل ایڈوکیٹ اور سیف اللہ ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ عوام دیگر پارٹیوں کی مایوس کن کارکردگی کی سے نالاں ہیںاور انہیں پی ٹی آئی میں امید کی کرن نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ دھڑا دھڑ دوسری جماعتوں سے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں جو اس پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے قوم کو صاف ستھری اور دیانتدار لیڈر شپ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں موروثی سیاست نہیں عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں کرپشن اور بدامنی کا خاتمہ کر رہے ہیں صوبے میں میرٹ اور انصاف کا نظام لاکر عوام کو ان کے حقوق دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنانے کی پوری کوشش کی جاری ہے بلدیاتی اداروں کے قیام اور اختیارات کی منتقلی سے عوام کے مسائل آسانی سے حل ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آسکی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دے کر ان کو مضبوط کریں گے۔

شہباز تاثیر اب ہی کیوں ملے؟



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…