اسلام آ باد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح اور قومی عزم ہے ، ملک بھر سے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ منگل کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل ، شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، مشیر برائے قومی سلامتی ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میںدہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، قومی سلامتی ، خطے کی صورتحال ، پاک بھارت تعلقات ، سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،جبکہ اجلاس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے ، مشیر برائے قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دی ، اجلاس میں شبقدر میں دہشت گردوںکے گزشتہ روز بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعامغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ، ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح اور قومی عزم ہے، دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو ملک بھر سے ختم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گرد کمزور ہو گئے ہیں ،دہشت گردوں کے بڑے بڑے نیٹ ورک ٹوٹ چکے ہیں ، ملک میں امن کی فضاءقائم ہو رہی ہے ، ملک میں مکمل امن کے قیام تک دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔
ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان



















































