حسین نواز شریف خاندان کے حقیقی اثاثوں کے متعلق قوم کو بتائیں ، تحریک انصاف

8  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ حسین نواز نے درست کہا کہ شریف خاندان کے لئے تمام سرمایہ حلال ہے چاہے وہ سرمایہ آئی ایس آئی سے ملے یا غیر ملکی اداروں سے ملے ۔ حسین نواز اپنے بڑوں سے پوچھیں کہ پنجاب میں نیب کی کارروائیوں سے دم پر پاﺅں کیسے آیا ہے حسین نواز شریف خاندان کے حقیقی اثاثوں کے متعلق قوم کو بتائیں ۔ منگل کے روز تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے نجی ٹی وی کے انٹرویو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حسین نواز نے ٹھیک کہا کہ جہاں سے بھی پیسے ملیں ان کا خاندان لینے میں دیر نہیں کرتا پیسے چاہے آئی ایس آئی سے ملیں ہوں یا کوئی غیر ملکی ادارہ دے شریف خاندان کے لئے سب کا سرمایہ حلال ہے حسین نواز نے خود گواہی دی کہ شریف خاندان غیر ملکی فنڈنگ پر پلتا رہا ہے انہوں نے کہا جس شخص کے والد کے نام کے علاوہ اپنی کوئی پہچان نہیں وہ ملک کے مقبول ترین راہنما عمران خان کو مناظرے کی دعوت کیسے دے رہا ہے حسین نواز وقت نکال کر اپنے والد اور چچا سے ان بنکوں کے نام پوچھ سکتے ہیں جن کا سرمایہ انہوں نے ہڑپ کیا ہے عمران خان کیسے بنکوں کے نام ظاہر کریں ۔اگر حسین نواز اپنے خاندان کے بارے میں مزید تفصیلات چاہتے ہیں تو نیب کے کسی ڈپٹی ڈائریکٹر سے ملاقات کر کے پوچھ لیں انہوں نے مزید کہا کہ حسین نواز اپنے والد اور چچا سے پوچھیں کہ پنجاب میں نیب کی سرگرمیوں سے ان کی دم پر پاﺅں پر کیسے آ گیا اور قومی اخبارات کو باقاعدگی سے پڑھیں تاکہ والد اور چچا کے کارناموں کے متعلق پتہ چل سکے حسین نواز قوم کو بتائیں کہ ان کے خاندان کے حقیقی اثاثے کہاں اور کتنے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…