منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں بجلی کا بحران ختم کر سکتا ہوں

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے ”جندر“کے زریعے پاکستان میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا دعوی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پن چکیوں کے نظام کو جندر کہا جاتا ہے ۔ آزاد کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد کے رہائشی 36سالہ ارشد راشد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پاکستان معاونت فراہم کرے تو ان پن چکیوں سے بجلی پیدا کر کے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر سکتا ہوں۔ ارشد راشد کے مطابق کشمیر میں جندر صدیوں سے زیر استعمال ہے۔ اس کے ذریعے شفاف طریقے سے مفت بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اگر ہر ایک پن چکی کو ایک چھوتے سے ٹرابائن کے ساتھ منسلک کر دیا جائے تو بجلی کی پیدوار باآسانی شروع ہو جائے گی اور اس طرح پاکستانیوں کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا مل جائے گا۔ ارشد راشد کے بقول بڑے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے حکومت پن چکیوں میں چھوٹے ٹربائن لگانے میں مدد کرنی چاہیے۔ اس طرح ایک ٹربائن پر 5لاکھ پاکستانی روپے لاگت آئے گی لیکن ابھی ہمیں اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…