اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام مزید تیز کر دیا گیا ۔ پیر کو پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین کا مسلسل یہ موقف رہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے مجموعی طور پر پاکستان کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ترجمان نے کہاکہ گوادر سوراب سیکشن اس سال دسمبر تک جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن جولائی دوہزار اٹھارہ تک مکمل کیا جائے گا۔