کیا آپ اکثر مایوسی یا ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں ؟ یا آپ کے دوست کو ہر وقت ذہنی تناﺅ تنگ کیے رکھتا ہے ؟ اگر ہاں تو ایک معمولی سی عادت زندگی میں خوشگوار تبدیلی لاسکتی ہے۔ یہ دعویٰ سوئیڈن میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ اپپسلا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہونٹوں کو محض اوپر کی جانب کھینچ دینا یعنی مسکراہٹ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق انسان دیگر افراد کے چہروں کے تاثرات پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہیں اور محض 30 ملی سیکنڈ میں دماغ دیگر افراد کے جذباتی تاثرات جیسے مسکراہٹ یا رنجیدگی کو شناخت کرکے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دماغی ردعمل کا انسانوں کو احساس تک نہیں ہوتا یا وہ غیرشعوری ہوتا ہے مگر اس سے ہماری ذہنی حالت میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ محققین کے بقول سامنے کھڑے فرد کے چہرے کے تاثرات کا عکس قدرتی طور پر ہمارے چہروں پر بھی جھلکنے لگتا ہے۔ تو اگر آپ کسی کے سامنے مسکرا دیتے ہیں تو اس کے مسائل میں تو مددگار ثابت نہیں ہوتے مگر ان کے مزاج پر اثرات ضرور خوشگوار اثرات مرتب ہوجاتے ہیں۔ محققین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ تکلیف کی حالت میں اگر مسکرایا جائے تو اس کی شدت میں کمی آنے لگتی ہے، یہاں تک کہ جھوٹی مسکراہٹ سے ہی تناﺅ میں کمی آنے لگتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































