جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

احتساب کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات پر تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم

datetime 22  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد( نیوزڈیسک) تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے احتساب کمیشن میں ترمیم اور پارٹی میں انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے اخلتافات دور کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اسد عمر، حامد خان، چوہدری سرور اور شاہ فرمان پر مشتمل یہ کمیٹی پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تجویز پر بنائی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے تجویز دی تھی کہ ہمیں دوسروں کے لئے ایک مثال بننا ہوگا اس کے لئے ہمیں خود کو مک مکا کی سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ پارٹی کے اندر اور باہر چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کے مستعفی ہونے کی باتیں ہورہی ہیں ، اگر ایسا ہوا تو اس سے پارٹی کی ساکھ شدید متاثر ہوگی۔ کمیٹی نے شاہ محود قریشی کی تجاویز کی ورشنی میں فوری طور پر کام بھی شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…