ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بنی گالہ بڑی تباہی سے بچ گیا ،بھا ری مقدار میں اسلحہ برآمد

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنی گالہ کو تباہی سے بچا لیا ۔ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ، گھر گھر چھاپوں کے دوران 27 سے زائد مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز ، حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر بنی گالہ اور اس کے نواحی علاقے میں چھاپے مارے اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا برآمد ہونے والے اسلحہ میں چھوٹے اور بڑے تقریباً 30 سے زائد ہتھیار شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 47 سے زائد گھروں کی تلاشی بھی لی اور 27 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردی اہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور جرائم میں ملوث افراد کے حراست میں رکھا جائے گا جبکہ بے گناہ افراد کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے شناختی کارڈ اور دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئیں جن میں زیادہ تر افغان باشندے ہیں ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…