جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

متحدہ قومی موومنٹ کے بیان کو لیکر بھارتی میڈیا کی پاکستان کیخلاف مسلسل زہر فشانی

datetime 22  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی اپیل کہ وہ آئندہ 15 روز اپنی آمدورفت میں انتہائی احتیاط سے کام لیں اور اپنی ضروری ادویات اور روزمرہ استعما ل کی اشیا کا ذخیرہ کرلیں کے بیان کو لیکر بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔بھارتی نیوز چینل نے ایم کیو ایم کے بیان کا حوالہ دیکر کہا ہے کہ کیا پاکستان اگلے 15 دن میں تباہ ہوجائیگا۔ بھارتی ٹی وی نے اپنی ڈاکومینٹری نے پاکستان کی تباہی کا مکمل نقشہ کھینچا۔یاد رہے کہ بدھ کومطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور وخوض کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم نے اپنی 38 سالہ جدوجہد کے دوران جو پیش گوئیاں کیں وہ ایک ایک کرکے سچ ثابت ہوتی رہی ہیں۔ ایم کیوایم نے کراچی میں طالبائزیشن اور پھر داعش کے خطرے سے ملک بھرکے عوام کو پیشگی آگاہ کردیا تھا لیکن ارباب اقتدار واختیار کی جانب سے ان کا مذاق اڑایا گیا۔اجلاس میں مزید کہاگیا کہ آج پاکستان کے ہر حصے میں طالبانائزیشن ، داعش اور کالعدم جہادی تنظیموں کی موجودگی اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ان باتوں کو دانستہ نظرانداز کیا گیا جس کا نقصان ملک وقوم کو اٹھانا پڑا۔ا۔ رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیاگیا کہ ملک وقوم کے لئے آئندہ 15 روز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ 15 روز اپنی آمدورفت میں انتہائی احتیاط سے کام لیں، 15 روز کے لئے اپنی ضروری ادویات اور روزمرہ استعما ل کی اشیا کا ذخیرہ کرلیں۔بھارتی نیوز چینل نے اپنی ڈاکو مینٹری میں مزیدکیا دکھایا آپ بھی ملاحظہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…