اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سزائے موت دینے والے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر،چین اور ایران کے بعد پاکستان سب سے زیادہ پھانسیاں دینے والا ملک بن گیا،3سال میں351پھانسیاں دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان چین اور ایران کے بعد پھانسیوں کی سزا دینے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے،پاکستان میں قتل،ہشتگردی اور غداری سمیت27بڑے جرائم پر سزائے موت دی جاتی ہے اور 2014ء میں آرمی پبلک سکول واقعے کے بعد اب تک351 افراد کو پھانسیاں دی جاچکی ہیں جن میں سے صرف39دہشتگرد تھے جو کل پھانسیوں کا10فیصد بنتے ہیں۔2014ء میں7،2015ء میں324 اور2016ء میں اب تک20مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے جبکہ سزائے موت کے 8 ہزار قیدی جیلوں میں ہیں،دنیا کے اکثر ممالک پاکستان اور دیگر ممالک میں پھانسی کی سزا پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں