ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایٹمی میزائل اب جنگ کیلئے نہیں بلکہ کسی اور مقصد میں استعمال کیے جائیں گے

datetime 20  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائنس آئے روز نئے انکشافات کرتی ہے ، دنیا کو سیارچوں کے حوالے سے درپیش نئی مشکل کے بارے میں بتاتے ہوئے اب روس نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک انوکھا اعلان کر دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اگر سیارچے زمین کی طرف آئے تو وہ انہیں زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی ایٹمی میزائلوں سے توڑ کر باریک ذروں یا گرد میں تبدیل کر دے گا۔ دوسری طرف امریکہ بھی اس خطرے سے ایک اور طریقے سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ وہ سیارچوں کو ٹکڑوں میں تبدیل کرنے کی بجائے انہیں زمین کی طرف آنے سے ہی روکنے کی کوشش کریں گے اور ان کا رخ تبدیل کر دیں گے۔ لیکن روسی ماہرین کا خیال ہے کہ ان سیارچوں کو صرف ایٹمی میزائلوں سے ہی روکا جا سکتا ہے۔برطانوی اخبار ،کی رپورٹ کے مطابق روسی میکیوف راکٹ ڈیزائن بیورو سیبٹ سیٹگرایف کا کہنا ہے کہ ’’ہم 20سے 50میٹر قطر کے سیارچوں کو ایٹمی میزائلوں سے نشانہ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں کیونکہ خلائی راکٹ کی نسبت ایٹمی میزائل کو تیزی کے ساتھ خلاء4 میں بھیجا جا سکتا ہے اور سیارچوں کو بروقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’زیادہ تر خلائی راکٹوں میں بوائلنگ فیول استعمال ہوتا ہے اور انہیں لانچ کیے جانے سے 10دن قبل ہی ایندھن کی فراہمی شروع کر دی جاتی ہے۔ اس لیے انہیں سیارچوں کے آنے کی صورت میں بروقت لانچ نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس مقصد کے لیے 10دن انتظار کرنا پڑے گا اور اتنی دیر میں سیارچے زمین کے انتہائی قریب آ جائیں گے یا اس سے ٹکرا چکے ہوں گے۔ اس کے برعکس ایٹمی میزائلوں کو کم وقت میں لانچ کیا جا سکتا ہے اور سیارچوں کو خلا میں ہی تباہ کیا جا سکتا ہے۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…