پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

کیا آپ چیزیں رکھ کر بھول جاتے ہیں؟

datetime 20  فروری‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)کیا آپ اکثر اپنی چابیاں بھول جاتے ہیں ؟ یا دیگر روزمرہ کی اشیاکہیں رکھ کر یاد نہیں آتا ؟ اگر ہاں تو یہ دماغی تنزلی یا ڈیمنیشیا جیسے مرض کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یاداشت کے مسائل ڈیمینشیا کی ابتدائی اسٹیج کا خطرہ ظاہر کرتے ہیں۔ایسی خواتین جن کی یاداشت کو اوپر درج کیے گئے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان میں 70 فیصد امکانات اس بات کے ہوتے ہیں کہ کچھ عرصے بعد وہ الزائمر یا ڈیمینشیا کی شکار ہوجائیں گی۔یاداشت کے مسائل کچھ اس طرح کے ہوسکتے ہیں کہ کسی جگہ جاکر یاد نہ آئے کہ وہاں کیوں گئے، یہ یاد کرنے میں کچھ منٹ لگ جائیں کہ گاڑی کہاں پارک کی۔کسی چیز کو کہیں رکھ کر بھول جانا، کسی دوست سے ملنے یا فون کا وعدہ یاد نہ رہنا وغیرہ۔تاہم محققین کا کہنا ہے کہ جب لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل چیزوں کے نام بھولنے لگے تو یہ ڈیمنشیا کی سنگین علامت ثابت ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر عناصر جیسے تعلیم، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، فالج اور امراض قلب کو بھی اس تحقیق کے دوران مدنظر رکھ کر یہ نتیجہ نکالا گیا ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے نیورولوجی میں شائع ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…