منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

خوشی کا عمر میں اضافے سے کیا تعلق ، جان کر آپ حیران رہ جائینگے

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے نتائج چڑچڑی اور بیزار خواتین کے لیے ایک اچھی خبر بھی ہوسکتی ہے۔ اس تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ آیا خوش باش رہنے والے افراد زیادہ لمبی عمریں پاتے ہیں؟تازہ جائزے میں کہاگیاہے کہ سائنس کی رو سے خوشی اور لمبی عمر کے مابین کوئی تعلق نہیں ہے۔حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق خوشی کا عمر میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس سے پہلے جو مطالعاتی جائزے سامنے آتے رہے ہیں ان میں یہ کہا جاتا رہاہے کہ خوشی کا طویل عمر کیساتھ گہرا تعلق ہوتاہے تاہم اس تازہ جائزے میں کہاگیاہے کہ سائنس کی رو سے خوشی اور لمبی عمر کے مابین کوئی تعلق نہیں ہے۔مطلب یہ کہ اگر آپ بیمار ہیں تو ناخوش ضرور ہوں گے لیکن محض اپنے چڑچڑے پن اور اپنی بیزار طبیعت کے باعث آپ نہ تو بیمار ہوں گے اور نہ ہی آپ کی عمر میں کوئی کمی ہوجائے گی۔اس تحقیق کے نتائج کی بنیاد ان سوالناموں پر رکھی گئی ہے جس میں 1990ءکے عشرے کے اواخر میں 50تا 69سال کی 7لاکھ 15ہزار برطانوی خواتین کی آراءجمع کی گئیں ،ان خواتین کے نام چھاتی کے سرطان کے ایک قومی سکریننگ پروگرام کے تحت درج تھے۔ان خواتین سے یہ پوچھا گیا کہ وہ کتنی مرتبہ خود کو خوش محسوس کرتی ہیں اور کس قدر صحت مند ہیں ؟تقریباً 40فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اکثر خوش رہتی تھیں جبکہ 17فیصد نے یہ کہاکہ وہ ناخوش تھیں۔ ان خواتین کی آرائ جمع کیے جانے کے ایک عشرے بعد ان میں سے 4فیصد انتقال کرگئیں۔محققین نے یہ پتہ چلایا کہ ناخوش رہنے والی خواتین میں بھی انتقال کرجانے کی شرح وہی تھی ،جو خوش رہنے والی خواتین کی تھی۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ضروری نہیں کہ محض اپنی اداسی ، چڑچڑے پن اور اپنی بیزار طبیعت کے باعث آپ بیمار ہوجائیں یا آپ کی عمر میں کوئی کمی ہوجائے بلکہ اس کی وجہ مختلف بھی ہوسکتی ہے۔قارئین !انسان کی موت کا ایک وقت معین ہے ،اس کے اضافے یا کمی میں کسی بھی خوشی غمی کا قطعی کوئی عمل دخل نہیں ہے بلکہ یہ سب انسانوں کے مفروضے اور دنیا کی فضول جا ہ ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…