جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حیرت انگیز فوڈز جو کریں صفائی کا بھی کام

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کیچیپ مزیدار ضرور ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ تانبے کو پالش کرنے کے لیے بھی بہت موثر ثابت ہوتا ہے؟ جی ہاں سننے میں جتنا بھی عجیب اور حیرت انگیز ہو مگر ایسا ہی ہوتا ہے، اور صرف کچیپ ہی کوئی واحد کھانے کی چیز نہیں جو صفائی کے کام بھی آتی ہے، درحقیقت ہماری متعدد پسندیدہ چیزیں کھانے کے ساتھ اگر کپڑے گندے کردیتی ہیں تو فکر مت کریں وہ صفائی کا کام بھی کرسکتی ہیں۔

ایسے ہی چند انوکھے فوڈز کے بارے میں جانے جو چیزوں کی صفائی کی دوہری ذمہ داری بھی پوری کرتے ہیں اور ان کو ہمیشہ یاد بھی رکھیں اگر آپ اپنے پیسے بے فضول خرچ ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔

کیلے کے چھلکے چاندی کو پالش کرنے کے لیے بہترین
اپنے کیلے کے چھلکوں کو کبھی نہ پھینکیں، اگر آپ کے چاندی کے برتن کسی وجہ سے زنگ لگنا شروع ہوگیا ہے تو بس کسی کیلے کے چھلکے کو ان برتنوں کے زنگ زدہ حصوں پر رگڑے اور آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ وہ بالکل نئے جیسے نظر آنے لگیں گے۔

کھیرے کے چھلکے دیوارون اور میزوں سے نشانات مٹائے
کھیرے درحقیقت صفائی کے لیے انتہائی بہترین چیز ہے، اس کے چھلکوں کے ذریعے میز کی اوپری سطح اور دیواروں پر لگے داغوں کو صاف کیا جاسکتا ہے اور اگر آپ باتھ روم میں لگے شیشے کو دھندلاہٹ سے بچانا چاہتے ہیں تو ان پر بس کھیرے کے چھلکے رگڑ دیں اور پھر کمال دیکھیں۔

اپنے تانبے کے برتنوں کو کیچپ سے جگمگائیں
اگر آپ تانبے کے برتنوں کو پالش کرنا ہے تو آپ کو کرنا بس یہ ہے کہ کیچپ کی کچھ مقدار کو کسی کپڑے میں ڈالیں اور پھر برتن اس سے پانچ سے آدھے گھنٹے تک ڈھکا رہنا دیں، کیچپ میں موجود تیزابیت تانبے میں لگے زنگ کو صاف کرکے انہیں بالکل نیا جیسا بنادے گی۔

پیاز سلاخوں کی صفائی کے لیے بہترین

اگر تو آپ گھر میں باربی کیو بنانے کے بہت شوقین ہیں تو ان کے لیے سیخوں یا سلاخوں والی انگھیٹی کی صفائی کافی بڑا مسئلہ ثابت ہوتا ہوگا، کیونکہ گوشت کی چربی کو اس سے نکالنا کافی مشکل ہوتا ہے اور اس کا حل پیاز میں چھپا ہے، بس اپنی انگھیٹی کو پہلے گرم کریں اور پھر ایک بڑے سے کانٹے میں پیاز کو پھنسا کر اس کی صفائی کردیں۔

اخروٹ سے لکڑی کے فرنیچر کی خراشیں دور کریں
آپ اخروٹ کو اس کے چھلکے سے نکالیں اور پھر اسے لکڑی کے فرنیچر کی خراشوں پر رگڑیں،اس کے بعد خراشوں کے اوپر اپنی انگلی پھیریں تاکہ اخروٹ سے نکلنے والا تیل اس میں داخل ہوسکے، پھر پانچ منٹ تک استعمال کریں اور آخر میں ایک نرم کپڑے سے اس جگہ کر رگڑیں اور آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ لکڑی کا وہ حصہ خراش سے پاک ہوگیا ہے۔

سفید بریڈ کا ٹکڑا ٹوٹے ہوئے شیشے جمع کرے

کسی بھی ٹوٹے ہوئے شیشے کے برتن کے چھوٹے ذرات کو اٹھانا آسان نہیں ہوتا تاہم اس کا حل بہت آسان ہے بس وائٹ بریڈ کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے برتن ٹوٹنے کے مقام پر دبائے وہ ان تمام ذرات کو اپنے اندر سمو کر اس جگہ کو صاف کردے گا۔

چاول مصالحوں کے گرنڈر کو کرے صاف
کچھ مقدار میں کچے چاول لیں اور اپنے گرنڈر کے اندر ڈال دیں، انہیں اس وقت تک پیسے جب تک وہ سفوف نہ بن جائے اور پھر اسے نکال لیں، اس سے کسی بھی مصالحے کی تہہ یا گندگی بھی گرنڈر سے صاف ہوجائے گی، اس کے بعد آپ بس گرنڈر کو کسی بھی کپڑے سے صاف کردیں۔

زیتون کا تیل شیرے کا داغ نکالے
اگر آپ کے بچوں نے کرسیوں یا کسی بھی جگہ شیرہ گرا دیا ہے تو زیتون کے تیل کا ایک چمچ لیں اور اسے کپڑے پر ڈال کر متاثرہ جگہ پر رگڑے، اس کے ساتھ ہی فوری طور پر وہ شیرہ وہاں سے غائب ہونے لگے گا۔

مکئی یا جئی کا دلیا گریس کے داغوں کے لیے بہترین

یہ دلیا حیرت انگیز طور پر گریس یا چکنائی کے داغ کپڑوں سے صاف کرتا ہے، بس اس داغ کو دلیے سے کور کردیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک انتظار کریں، جب آپ اس دلیے کو ہٹائیں گے تو وہ داغ بھی ان میں جذب ہوجائے گا، اس کے بعد بس جیسے عام طور پر کپڑے دھوتے ہیں وہی طریقہ کار اپنائیں۔

بیت الخلاءکی صفائی کریں کوکا کولا سے
کوکا کولا میں موجود تیزابیت فلش کے داغوں کو ہٹانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، تو کوک کے کسی بھی کین کو فلشک کے ہر حصے پر انڈیل دیں اور ایک گھنٹے بعد اس سوڈے کا جادو دیکھیں مگر اس سے پہلے پانی بہانا نہ بھولیں، آپ کا ٹوائلٹ جگمگانے لگے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…