جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی وزیر حج ڈاکٹر بندر الحجار نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستانی حجاج کو اس برس تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سیملاقات میں کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری مذہبی امور سہیل عامر ، ساجد یوسفانی، امتیاز شاہ اور سفیر پاکستان منظور الحق بھی موجود تھے جن کاکہناتھاکہ پاکستانی حجاج کے خیموں میں بجلی، پانی اور ایئر کولرز کی فراہمی یقینی بنائی جا ئیاور مشا عرٹرین کی سہولتیں تمام پاکستانی حجاج کو دی جائیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے موسسہ جنوبی ایشیاء4 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رفعت بدر سیبھی ملاقات کی۔