کامونکے(نیوز ڈیسک)ایم پی اے چوہدری شمشاد احمد خاں کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق ایم پی اے حلقہ پی پی 100کامونکے چوہدری شمشاد احمد خاں،ان کے بیٹے شہباز احمد خاں اور دوست شیخ محمود شاکر کو 31مئی 2015کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جب وہ اپنے فارم سے واپس گھر آرہے تھے اس واقعہ کا مقدمہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رفیق ورک،شہباز احمد ورک،سرفراز ورک وغیرہ کےخلاف درج ہوا جن میں سے سرفراز ورک نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سرفراز ورک کی ضمانت خارج کردی جس پر ملزم سرفراز ورک وہاں سے فرار ہوگیا۔