لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے ترک حکومت اور کمپنیوں کے ساتھ متعدد معاہدوں کو حتمی شکل دےدی جن کا مقصد عوام کو معیاری اور بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے علاوہ سرمایہ کی راہیں ہموار کرنا بھی ہے۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈاینڈ انویسٹمنٹ، ترک کمپنی فیوٹ سیلک اور لاہور ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پانے والے ان معاہدوں کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ ترک کمپنی سیوریج کے نظام کی بحالی میں بھی سرمایہ کاری کرے گی۔ پی بی آئی ٹی اور لاہور ایوان صنعت و تجارت کے درمیان قرار پانے والی یاد داشت کے تحت ترکی اور پنجاب کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر کام آگے بڑھایا جائے گا۔