جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

خواجہ احمد حسان کی نااہلی کا کیس،ان پر الزامات کیا ہیں؟جانیئے

datetime 18  فروری‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر 31مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کی درخواست پر سماعت کی ۔ شیراز ذکا ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں خواجہ احمد حسان چیئرمین یونین کونسل بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 27کے تحت کوئی بھی سرکاری افسر یا سرکاری عہدے پر رہنے والا شخص ریٹائرمنٹ یا استعفیٰ کے دو سال تک بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن خواجہ احمد حسان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت مختلف سرکاری اداروں میں بڑے عہدوں پر فائز رہے اور تمام مراعات لیتے رہے تاہم خواجہ احمد حسان نے دو برس کی معیاد مکمل ہونے سے قبل ہی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا اور الیکشن کمیشن نے ان کی یو سی 107سے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ احمد حسان نے دو برس کی میعاد مکمل ہونے سے قبل ہی انتخاب لڑا اس لئے ان کو نااہل قرار دیا جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد 31مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے خواجہ احمد حسان اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 31مارچ تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…