جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 سال بعد احمد لدھیانوی کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی

datetime 18  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے 2 سال بعد احمد لدھیانوی کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی۔سپریم کورٹ نے مئی 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے جھنگ سے حلقہ این اے-89 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے شیخ محمد اکرم کی نااہلی کا الیکشن ٹریبیونل کا فیصلہ 2 ہفتے قبل کالعدم قرار دیا تھا۔الیکشن ٹریبونل 9 اپریل 2014 کو این اے 89 سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار شیخ محمد اکرم کو نااہل قرار دے کر ان کے مد مقابل متحدہ دینی محاذ (ایم ڈی ایم) کے رہنما محمد احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دیا تھا جس کے بعد 18اپریل 2014 کو الیکشن کمیشن نے اس کی اسمبلی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا11 مئی 2013 کو عام انتخابات این اے-89 مسلم لیگ (ن) سے شیخ محمد اکرم 74 ہزار 324 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ محمد احمد لدھیانوی نے 71 ہزار 598 ووٹ لیے تھے ¾بعد ازاں محمد احمد لدھیانوی نے شیخ محمد اکرم پر کاغذات نامزدگی میں ولدیت اور شناختی کارڈ نمبر غلط لکھنے کے ساتھ ساتھ ان پر ایف آئی آر کا اندراج اور انتخابی بے ظابطی کا الزام بھی عائد کیا تھا جس پر ٹریبیونل نے ان کی رکنیت ختم کی تھی۔مسلم لیگ (ن) کے شیخ محمد اکرم نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد 22 اپریل 2014 کو سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے احمد لدھیانوی کی کامیابی کا فیصلہ معطل کر دیا تھا ¾8 دسمبر 2015 کو عدالت نے این اے 89 میں ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 3 فروری 2015 کو سنایا گیا۔الیکشن کمیشن نے ایک سال اور 10 ماہ بعد محمد احمد لدھیانوی کی اسمبلی رکنیت کا نوٹیفکیشن واپس لیا اور ان کی رکنیت منسوخ کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…