جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

طالبان کو واپس مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں ،پاکستان نے اعلان کردیا

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارت کے ساتھ خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی بات چیت کی جلد بحالی پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی بات چیت کیلئے تاریخ کو حتمی شکل دی جانی چاہیے کشمیری عوام نے کبھی افضل گورو کے غیرمنصفانہ ٹرائل کو تسلیم نہیں کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پاکستان کو تشویش ہے طالبان کو واپس مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں افغانستان کے بارے میں چار فریقی گروپ کا آئندہ اجلاس اس ماہ کی 23 تاریخ کو کابل میں ہو گا مفاہمتی عمل کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریانے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ بھارت کے اس پالیسی بیان کے بعد کہ بات چیت پٹھان کوٹ واقعہ پر پیش رفت کیساتھ منسلک نہیں اب جتنا جلد ممکن ہوسکے خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی بات چیت کے لئے تاریخ کو حتمی شکل دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریق اس معاملے پررابطے میں ہیں تاہم ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں کشمیری طلباء4 کی گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام نے کبھی افضل گورو کے غیرمنصفانہ ٹرائل کو تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف بربریت کے واقعات پر بارہا تشویش ظاہر کی اور ان واقعات کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام عالمی فورموں پر کشمیر کے تنازعے کو بھرپور اور مناسب انداز میں اٹھایاافغان مصالحتی عمل سے متعلق ترجمان نے کہا کہ طالبان کو واپس مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں چار فریقی گروپ کا آئندہ اجلاس اس ماہ کی 23 تاریخ کو کابل میں ہو گا جس میں مفاہمتی عمل کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے شام کے بحران پر اصولی موقف اختیار کیا ہے اور وہ اس مسئلے کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی زیر قیادت 34 رکنی اتحاد سمیت دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے بہت گہرے تعلقات ہیں 190 34 رکنی فوجی اتحاد سمیت دہشت گردی کے خلاف ہراقدام کو سراہتے ہیں تاہم فوجی اتحاد کی تکنیکی تفصیلات طے کی جارہی ہیں اورطریقہ کار کو ایکسپرٹ لیول کے اجلاس میں طے کیا جا ئے گا۔پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سلامتی کے امریکی محکمہ خارجہ کے تحفظات سے متعلق ترجمان نے یاددہانی کرائی کہ امریکہ ہمارے ایٹمی اثاثوں پر ماضی میں بارہا مکمل اطمینان کا اظہار کر چکاہے انہوں نے ایک بار پھرپاکستان میں داعش کی موجودگی کی واضح طور پر تردید کی۔ ترجمان نفیس زکریا نے کہاکہ شام کی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کا مکمل احترام کرتے ہیں، شام میں تمام دھڑوں کو مل کر مسئلہ حل کرناچاہیے روس کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے ترکی میں بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ سعودی عرب سے پاکستانیوں کو بے دخل کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…