کراچی(نیوز ڈیسک)نجی ایئر لائنز نے وزیراعظم اور قائمہ کمیٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ،پی آئی اے کی ہڑتال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہین اور ایئر بلیو نے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے بعد شاہین ایئر لائنز اور ایئر بلیو نے کرایوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم ، قائمہ کمیٹی اور مسابقتی کمیشن نے انہیں کرائے نہ بڑھانے کی ہدایت کی تھی اور پرانے کرائے بحال رکھنے کا کہا تھا تاہم نجی ایئر لائنز نے وزیراعظم قائمہ کمیٹی اور مسابقتی کمیشن کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کرایو ں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے اور کرایہ سے اسلام آباد کا کرایہ انیس ہزار روپے فکس کردیا ہے جو پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے قبل سات سے آٹھ ہزار روپے تھا نجی ٹی وی کے مطابق کرایوں میں اضافے کے بعد ایئر بلیو نے اپنی ویب سائٹ بھی فنی خرابی کا بہانہ بنا کر بند کردی ہے ۔