گوادر(نیوز ڈیسک) گوادر کی فضاؤں میں پی آئی اے اور نجی ائر لائن کے دو طیارے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئے ۔ پائلٹس نے کمال مہارت سے بڑے حادثے سے بچا لیا ۔ جمعرات کے روز پی آئی اے کا طیارہ گوادر کی فضاؤں میں محو پرواز تھا کہ اس دوران نجی ائر لائن کا طیارہ بھی سامنے آگیا دونوں جہازوں کے پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرول کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے طیاروں کا رخ بڑی مہارت سے ایک دوسرے سے دوڑ موڑ دیا اور ایک بڑے حادثے سے طیاروں کو بچا لیا گیا پی آئی اے کے پائلٹ نے کنٹرول روم کے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے طیارے کو فضا میں مزید بلند کرکے شاہین ایئر لائن کے طیارے کے اوپر سے گزار لیا ۔