اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی بیگم نے جاپانی سفارتخانہ سے 70ہزار ڈالر سے زائد کی خیراتی فنڈز حاصل کرلئے ہیں ۔ تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد سکیورٹی اداروں نے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی بیگم زہرا فاطمی جو کہ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں نے جاپان کے سفارتخانہ سے 70ہزار ڈالر سے زائد کے خیراتی فنڈز وصول کرلئے ہیں۔ طارق فاطمی کی بیگم نے ایک این جی او بنا رکھی ہے جو غریبوں کے نام پر مختلف ممالک سے اربوں روپے وصول کرچکی ہے غریبوں کے نام پر وصول کئے گئے فنڈز سے طارق فاطمی اور اس کی بیگم نے وفاقی دارالحکومت میں پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں اور قیمتی جائیدادیں بھی خرید رکھی ہیں ۔