جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلی نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو ہفتے کے اندر حتمی شکل دینے کاحکم دیدیا

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے پشاور ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو ایک ہفتے کے اندر حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ جلد ہی اس پرعملی کام شروع کرکے دسمبر2017 تک اسکی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔یہ ہدایات انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر، معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی، رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی، ضلعی ناظم پشاور محمد عاصم، چیف سیکرٹری اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور منصوبے کے کنسلٹنٹس نے پشاور میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کےلئے مجوزہ منصوبے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت پشاور میں ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے پانچ مختلف کوریڈورز قائم کئے جائیں گےجس سے شہر میں ٹریفک کی روانی، وقت کی بچت اور مسافروں کی سہولت میں مدد ملے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہمنصوبے کی ڈیزائننگ اور تعمیر میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک مالی تعاون کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے چمکنی سے حیات آباد تک کوریڈور 2کا لائحہ عمل ایک ہفتے کے اندر مکمل کرکے منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح وزیراعلیٰ نے پشاور میں سو جدید بسیں چلانے کے منصوبے کو چھ ماہ میں عملی بنانے کےلئے انتظامات کو جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے پشاور صدر میں پیدل لوگوں کےلئے سہولیات مہیا کرنے، پارکنگ پلازہ کی تعمیر اور بس سٹاپس سمیت تمام لوازمات کی منصوبہ بندی کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی تا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل کئے جا سکیں۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…