اسلام آباد(نیوز ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے جدہ جانے والے ماں بیٹے کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ایک اخبارکے مطابق لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے جدہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران ایک ماں بیٹے کے بیگ سے 3 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ دونوں مسافروں کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت عارفہ شاہد اور وقارحمید کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ان سے تفتیشی بھی جاری ہے۔