لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے محکمہ صحت پنجاب کے بجٹ میں 5فیصد کمی کردی ہے ۔ حکومت نے اس کمی کو کفائت شعاری کا نام دیا گیا ہے جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب نے یکم جنوری تا 30جون تک کے بجٹ میں 15فیصد کمی کرکے باقی بجٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کٹوتی کا براہ راست اثر اعلاج و معالجے پر پڑے گا اس کے علاوہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی ، ہسپتالوں کی عمارتوں کی تعمیر مرمت سمیت ایمرجنسی ادویات کی خریداری اور دیگر امور پر بھی اثر انداز ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے بجٹ پر لگائی جانے والی پندرہ فیصد کٹوتی کی رقم اورنج لائن ٹرین منصوبے سمیت دیگر میگا پروجیکٹس کو منتقل کی جائے گی۔