پشاور(نیوز ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر خاص معصوم شاہ کی پلی بارگین پر رہائی کی درخواست خارج کردی۔احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے مشیر خاص معصوم شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب جج ابراہیم خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کی پلی بارگین پر رہائی کی درخواست خارج کردی۔معصوم شاہ کو نیب نے کروڑوں روپے کی کرپشن پر گرفتار کیا تھا جسکے بعد نیب اور ملزم کے درمیان 25 کروڑ روپے کی پلی بارگین پر اتفاق ہوا تھا اور اسی بنیاد پر ملزم نے رہائی کی درخواست دی تھی۔