پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بالوں کے گرنے سے پریشان لوگ خوش ہوجائیں ، سائنسدانوں کا دعویٰ

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سر کے بالوں کا گرنا اور گنجا پن ایسی بیماری ہے جس کا شکار لوگ اکثر شرمندگی اور تناؤ میں رہتے ہیں اور جب یہ بال جوانی میں ہی گرنے لگیں تو پھر تو لوگ اس کے علاج کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں لیکن اب بالوں کے گرنے سے پریشان لوگ خوش ہوجائیں کیونکہ سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں اور جلد ایسے لوگوں کو ایک بڑی خوشخبری سننے کو ملنے والی ہے۔یونیورسٹی آف ٹوکیو سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ بالوں کے گرنے کی اصل وجہ کی گہرائی تک پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اس عمل کی شناخت کی ہے جس کے ذریعے عمر کے ساتھ ساتھ بال پتلے اور کمزور ہوتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ گر جاتے ہیں۔ تحقیق کاروں کے مطابق ایسا بالوں کی جلد کے ساتھ لگے فولیکل کے اسٹیم سیلز کی وجہ سے ہوتا ہے کیوں کہ جب بڑھتی عمر کی وجہ سے ان خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے تو یہ کمزور ہو جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ بالوں کے فولیکل سکڑتے سکڑتے غائب ہو جاتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 55 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کے فولیکل چھوٹے تھے اور ان میں پروٹین کیلوجن 17 اے1 کم تھا اور ان کے خیال میں یہ عمل اور میکانیزم بڑی عمر میں بالوں کے گرنے کو بیان کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 17اے1 کیلوجن کے اضافے سے گنجے پن کا علاج کیا جا سکتا ہے لیکن ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیم سیلز کی تبدیلی گنجے ہونے کی صرف ایک وجہ ہو سکتی ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق میں گنجے پن کی ایک وجہ پر غور کیا گیا ہے لیکن اس کے علاوہ اس کی کئی اور وجوہات جیسا کہ کھوپڑی میں انفکیشن وغیرہ بھی شامل ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…