اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تمباکو نوشی کیخلاف آئے روز بہت سے ایڈز اور مختلف احتجاج ریکارڈ ہوتے رہتے ہیں جن پر ایکشن لیتے ہوئے حکومتیں اقدامات بھی کرتی ہیں ۔ایسا ہی ایک دلچسپ احتجاج حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔ روس میں ایک متنازع اور اشتعال انگیز پوسٹر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی اوباما سے بڑی قاتل ہے، حالانکہ اوباما نے بہت سے لوگوں کو قتل کیا۔پوسٹر میں امریکی صدر کو سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور تصویر پر مزید کہا گیا کہ ’’اوباما کی طرح نہ بنیں اور تمباکو نوشی نہ کریں’’۔ماسکو کے ایک بس اسٹاپ پر لگے اس پوسٹر کی فی الحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔روسی پارلیمنٹ کے واحد آزاد خیال رکن دیمتری گدکوو نے اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ روسی دارالحکومت کی سڑکوں پر ایسا پوسٹر باعث شرمندگی ہے۔خیال رہے کہ روسی شہری پہلے بھی اوباما کو قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں