ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈرائونے خواب کیوں آتے ہیں ؟وجہ جانیے

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر آپ ذہنی تنائو اور پریشانی کا شکار ہیں تو جان لیں کہ یہ ڈرائونے خوابوں کی صورت میں ظاہر ہوسکتی ہے ۔ حال ہی میں فن لینڈ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ذہنی تنائو اور بے خوابی کا شکار ہوںانہیں مستقل بنیادوں پر ڈرائونے خواب آتے ہیں ۔ تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ بہت زیادہ ڈپریشن کے شکار افراد کو ہفتے میں کم ازکم ایک بار ڈرائونا خواب آتا تھا جبکہ صرف دو فیصد لوگ ایسے تھے جنہیں کوئی ذہنی تنائو نہ تھا لیکن انہیں ڈرائونے خواب آئے ۔ اسی طرح جو لوگ بے خوابی کا شکار تھے ان میں 17فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ڈرائونے خوابوں کا شکار ہوتے ہیں جبکہ پر سکون نیند سونے والے افراد میں سے صرف ایک فیصد کاکہنا تھا کہ انہیں ڈرائونے خواب آتے ہیں ۔ محقق نیلز سینڈمین کا کہنا تھا کہ اگر آپ ذہنی تنائو اور بے خوابی کا شکار ہیں تو آپ کے دماغ میں یہ باتیں چلتی رہتی ہیں اور جب آپ سوتے ہیں تو بھیانک خواب کی صورت میں سامنے آتی ہیں ۔ تحقیق کار کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ہر انسان کیساتھ ایسا ہے اور کچھ افراد میں یہ دیگر باتوں کی وجہ سے بھی ہوسکتاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…